راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں 21 سے 23 اگست تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
راولپنڈی،محکمہ موسمیات نے 21 سے 23 اگست تک بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 21 اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں 21 اگست سے 23 اگست تک بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
بارش کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔واسا، ستھرا پنجاب کے ورکرز، ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکار فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سیاح مری آنے سے پہلے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔ ممکنہ بارش کے دوران عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ڈی سی مری کی ہدایات پر تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران اور اہلکار فیلڈ میں متحرک ہیں








