ستھرا پنجاب،واسا، ریسکیو 1122 سمیت تمام ادارے مون سون بارشوں کے دوران فیلڈ میں متحرک ہیں،ڈی سی راولپنڈی

عوام کو سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، حکومت پنجاب کے تمام جاری منصوبوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی۔ 21 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔حکومت پنجاب کی تمام جاری منصوبوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ستھرا پنجاب،واسا، ریسکیو 1122 سمیت تمام ادارے مون سون بارشوں کے دوران فیلڈ میں متحرک ہیں۔ کہیں بھی کوتاہی کا مظاہرہ ہواتو تو سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اے ڈی سی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس کے افسران سے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں 12 ربیع الاوّل کے انتظامات، بیوٹیفکیشن، ستھرا پنجاب، ڈویلپمنٹ پروگرام، اسسٹنٹ کمشنرز،پیرا، پرائس کنٹرول کی کارکردگی، شجرکاری مہم سمیت دیگر جاری منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈی سی راولپنڈی نے مون سون سیزن میں متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے