راست کے ذریعے ادائیگی کرنے والے میپکو صارفین میں انعامات کی دوسری کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی

میپکو بجلی بل کے کیو آر کوڈ کے ذریعے راست سے بل ادائیگی کرنے والے صارفین کی دوسری کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی

ملتان۔ 21 اگست (اے پی پی):میپکو کے بجلی بل پر موجود کیو آر کوڈ سکین کرکے راست کے ذریعے بل ادا کرنے والے صارفین میں دوسری کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میپکو ہیڈکوارٹر ملتان میں ہوئی۔

قرعہ اندازی میں مظفرگڑھ کے اللہ بخش نے 42 انچ ایل ای ڈی، ڈیرہ غازی خان کے زاہد حسین نے سمارٹ فون ، ملتان کے میاں شفیق، مظفرگڑھ کے ساغر احمد، ملتان کے محمد ایوب اور بہاولنگر کے منیر احمد نے ایئربڈز جیت لیے۔چیف فنانشل آفیسر میاں انصار محمود نے کہا کہ کامیاب صارفین کو بعد ازاں مدعو کرکے انعامات دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راست کے ذریعے بجلی بل کی ادائیگی محفوظ، تیز اور آسان ہے، صارفین کیو آر کوڈ سکین کرکے اس جدید سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور آئندہ قرعہ اندازی میں انعام جیتنے کا موقع حاصل کریں۔