مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 اہلکار اور رضاکار دریائے سوات کے کنارے حساس مقامات پر تعینات ہیں۔
ملاکنڈ مون سون کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 الرٹ
ملاکنڈ ۔ 24 اگست (اے پی پی):مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 اہلکار اور رضاکار دریائے سوات کے کنارے حساس مقامات پر تعینات ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق اہلکار کشتیوں، لائف جیکٹس اور دیگر واٹر ریسکیو آلات کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب احتیاط کریں اور کسی بھی ایمرجنسی میں فوری 1122 پر رابطہ کریں۔









