لیسکو کی بجلی چوری کیخلاف کارروائی، 8 ڈائریکٹ سپلائیز منقطع،2 افراد گرفتار

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کی ہدایات پر بجلی چوری کیخلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایس ای سنٹرل سرکل ثنا محمد گجر اور ایکسیئن اقبال ٹاون حافظ احمد بلال کی زیرِ نگرانی ایس ڈی او رانا ٹاون میاں حمزہ اسحاق نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ کارروائی کی۔

لاہور۔24اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کی ہدایات پر بجلی چوری کیخلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایس ای سنٹرل سرکل ثنا محمد گجر اور ایکسیئن اقبال ٹاون حافظ احمد بلال کی زیرِ نگرانی ایس ڈی او رانا ٹاون میاں حمزہ اسحاق نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ کارروائی کی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق رانا ٹائون سب ڈویژن کی ٹیم نے خیابانِ قائد،نیاز بیگ روڈ پر ریڈنگ اور ڈی سی او عملے کے ہمراہ چیکنگ کے دوران بجلی کی 8 ڈائریکٹ سپلائز پکڑ لیں۔کارروائی کے دوران تین پلازوں میں قائم8 دکانوں اور12 کوارٹرز کو غیر قانونی طور پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔کارروائی کے دوران موقع سے بجلی چوری میں ملوث2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا،جبکہ بجلی چوری کی مد میں14,600 یونٹس کا ڈی ٹیکشن بل عائد کیا گیا۔بجلی چوروں کیخلاف8 ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانے کو درخواستیں بھیج دی گئی ہیں۔لیسکو چیف نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں اور بجلی چوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔