وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مسلم ٹائون اور اچھرہ میں کارروائی کرتے ہوئے8 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی،نان شاپ بند 7 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

مزید خبریں
لاہور۔24اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مسلم ٹائون اور اچھرہ میں کارروائی کرتے ہوئے8 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر کی گئی کارروائی کے دوران ایک معروف نان شاپ کو بند جبکہ7 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے بتایا کہ سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر معروف نان شاپ کو بند کیا گیا۔کارروائی کے دوران ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت لازمی ریکارڈ بھی موجود نہیں پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات،چوہوں اور حشرات کی بھرمار،تعفن زدہ ماحول اور واشنگ کا مناسب انتظام نہ ہونے سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔خلاف قانون کھلی نالیاں، زنگ آلود مشینری اور گندے فرش بھی پائے گئے۔راجہ منصور احمد نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی اور ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہے۔پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کیلئے قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے،عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔








