گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل اور لوئر کرم کے صدر رفیع اللہ خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد کے عمائدین نے گورنر کو علاقائی پگڑیاں پہنائیں۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی فعالیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوامی مسائل کے حل میں مقامی قیادت کے کردار پر گفتگو کی …
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی لوئر کرم کے صدر رفیع اللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل اور لوئر کرم کے صدر رفیع اللہ خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد کے عمائدین نے گورنر کو علاقائی پگڑیاں پہنائیں۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی فعالیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوامی مسائل کے حل میں مقامی قیادت کے کردار پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وفاقی محکمہ جات سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفد نے گورنر کو سنٹرل کرم عمر آباد میں آٹھ ہزار کی ابادی پر مشتمل گاؤں میں پولنگ اسٹیشن کے قیام اور واپڈا سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔گورنر نے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔ وفد نے روانی مسائل کے حل اور کارکنوں کی عزت افزائی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا








