ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے تحصیل ٹیکسلا کا تفصیلی دورہ کیا اور شہر سمیت مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشن، ڈرین ڈی سلٹنگ، ویسٹ مینجمنٹ، ڈمپ سائٹ اور فیلڈ ورکرز کی حاضری کا جائزہ لیا۔
ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کا تحصیل ٹیکسلا کا تفصیلی دورہ، صفائی آپریشن کا جائزہ لیا
راولپنڈی۔ 24 اگست (اے پی پی):ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے تحصیل ٹیکسلا کا تفصیلی دورہ کیا اور شہر سمیت مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشن، ڈرین ڈی سلٹنگ، ویسٹ مینجمنٹ، ڈمپ سائٹ اور فیلڈ ورکرز کی حاضری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سینئر منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال، منیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ راولپنڈی عامر یونس نائیک، تحصیل منیجر آپریشنز ٹیکسلا شہریار خان اور دیگر آپریشنل افسران و عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ایم ڈی رانا ساجد صفدر نے دورے کے دوران خانپور بائی پاس، مارگلہ، موہڑہ شاہ ولی شاہ کی ڈمپ سائٹ، گڑھی سکندر احاطہ میں ٹی سی پی، گڑھی افغاناں یونین کونسل 118، سرائے خولہ، رتہ شاہ تا ٹیکسلا جی ٹی روڈ، ڈونگی گلی سمیت مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے مختلف بیٹس پر صفائی کی صورتحال، ورکرز کی حاضری، فیلڈ میں موجودگی، ویسٹ لفٹنگ اور ڈمپ سائٹ کے انتظامات کو چیک کیا جبکہ ٹی سی پی کے حوالے سے بھی موقع پر ویری فکیشن کی۔اس موقع پر تحصیل منیجر آپریشنز شہریار خان نے ایم ڈی کو ٹیکسلا میں جاری صفائی آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال، ورکرز کی تعیناتی، ویسٹ کلیکشن، ڈرین ڈی سلٹنگ، ٹی سی پی اور ڈمپ سائٹ کے انتظامات سمیت فیلڈ آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ایم ڈی رانا ساجد صفدر نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرین ڈی سلٹنگ، سڑکوں اور گلیوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ کی صفائی اور ویسٹ لفٹنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی آپریشن میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔رانا ساجد صفدر نے فیلڈ میں موجود صفائی ورکرز سے ملاقات کی، ان کی حاضری اور بیٹ پر موجودگی چیک کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، محنت اور جذبے کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ورکرز ہی صفائی آپریشن کا بنیادی ستون ہیں، اس لیے ان کی حاضری، بیٹ پر موجودگی اور روزمرہ کارکردگی کی مؤثر نگرانی ضروری ہے۔ایم ڈی نے دورے کے دوران ڈمپ سائٹ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں ویسٹ کی منتقلی، ڈمپنگ کے طریقہ کار اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈمپ سائٹ پر صفائی اور ماحولیاتی اصولوں کے مطابق تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں اور شہر سے اٹھائے جانے والے کوڑے کو بروقت مناسب طریقے سے منتقل کیا جائے۔رانا ساجد صفدر نے ٹیکسلا کے شہریوں اور دکانداروں سے بھی براہ راست ملاقات کی اور ان سے علاقے میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں اور تاجروں سے صفائی سے متعلق مسائل اور تجاویز سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد شہریوں کو صاف، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، جس کے لیے فیلڈ آپریشن میں تسلسل اور مؤثر مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کے مطابق صوبے کے تمام شہروں اور علاقوں میں صفائی کا معیار بہتر بنانا ترجیح ہے۔
ٹیکسلا جیسے تاریخی اور اہم شہر میں صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، صفائی کے کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور تمام علاقوں میں یکساں معیار کی صفائی یقینی بنائی جائے۔









