ریسکیو1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری،63 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا

ریسکیو1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے 17 سے 23 اگست 2026 کے دوران مجموعی طور پر 71 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 63 مریضوں کو ریسکیو کیا۔

مانسہرہ۔ 24 اگست (اے پی پی):ریسکیو1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے 17 سے 23 اگست 2026 کے دوران مجموعی طور پر 71 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 63 مریضوں کو ریسکیو کیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 57 میڈیکل کیسز، 8 ٹریفک حادثات، ایک آتشزدگی ایک ڈوبنے اور 4 دیگر متفرق ایمرجنسیز میں بروقت خدمات فراہم کیں۔گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 کی ریفرل سروس کے تحت 53 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے ضلع کے اندر اور دیگر اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اس دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر مجموعی طور پر 4077 کالز موصول ہوئیں، جن میں 1738 معلوماتی/ڈراپ کالز اور 2268 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے مون سون سیزن کے دوران ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں موجودہ مون سون سیزن کے دوران مزید الرٹ، متحرک اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔