ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں445ایمرجنسیزمیں مجموعی طور432افرادکوریسکیوکیاگیا
ضلع ملتان میں ریسکیو1122 نے گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران432 افراد کو ریسکیو کیا، ترجمان

مزید خبریں
ملتان۔ 24 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں445ایمرجنسیزمیں مجموعی طور432افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہرمیں 413،شجاع آبادمیں 15اور جلال پورپیروالامیں17ایمرجینسیز پیش آئیں، جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد79ہے،ملتان شہرمیں73،شجاع آبادمیں پانچ اور جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں271میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں259،شجاع آباد میں چار اورجلال پور پیر والا آٹھ میڈیکل ایمرجینسیز پیش آئیں۔دوآگ لگنے کے واقعات،سات کرائم،13گرنے کی اور12متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر432افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں399، شجاع آبادمیں 17اور جلال پور پیر والامیں 16 افرادکو ریسکیو کیاگیا۔








