وینزویلا کی تیل کی پیداوار 12 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ سے تجاوز کر گئی

وینزویلا میں تیل کی پیداوار 12 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے، جو فروری 2019 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

کراکس۔25اگست (اے پی پی):وینزویلا میں تیل کی پیداوار 12 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے، جو فروری 2019 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ملک کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نےسرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے قوم سے خطاب میں کہاکہ ہنگامی حالات کے باوجود ہماری تیل کی پیداوار رکی نہیں۔ آج یہ یومیہ 12 لاکھ 30 ہزار بیرل سے تجاوز کر چکی ہے، جو فروری 2019 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔