کیلی ہڈکنسن فٹنس مسائل کے باعث زیورخ ڈائمنڈ لیگ سے دستبردارہوگئی، مکمل طور پر جسمانی فٹنس نہ ہونے کے باعث 800 میٹر دوڑ میں حصہ نہیں لیں گی۔
کیلی ہڈکنسن فٹنس مسائل کے باعث زیورخ ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار

مزید خبریں
زیورخ۔25اگست (اے پی پی):کیلی ہڈکنسن فٹنس مسائل کے باعث زیورخ ڈائمنڈ لیگ سے دستبردارہوگئی، مکمل طور پر جسمانی فٹنس نہ ہونے کے باعث 800 میٹر دوڑ میں حصہ نہیں لیں گی۔
بی بی سی کے مطابق اولمپک چیمپئن برطانیہ کی کیلی ہڈکنسن نے جسم مکمل طور پر تیار نہ ہونے کے باعث جمعرات کو ہونے والی زیورخ ڈائمنڈ لیگ کی خواتین کی 800 میٹر دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے ۔کیلی ہڈکنسن کو سوئٹزرلینڈ کی آڈری ویرو کے خلاف دوڑ میں حصہ لینا تھا، جنہوں نے رواں ماہ برمنگھم میں ہونے والی یورپی چیمپئن شپ میں برطانوی ایتھلیٹ کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔کیلی ہڈکنسن نے کہا کہ یورپی چیمپئن شپ کے بعد ان کا جسم دوبارہ مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں، اس لیے اگلی دوڑ کی تیاری پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ زیورخ میں عالمی 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کی چیمپئن فیمکے بولڈرزبول بھی 800 میٹر میں حصہ لیں گی جبکہ کیلی ہڈکنسن کی تربیتی ساتھی جارجیا ہنٹر بیل بھی دوڑ میں شامل ہیں، جنہوں نے گزشتہ ماہ دولت مشترکہ کھیلوں میں 800 میٹر کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔کینیا کی عالمی 800 میٹر چیمپئن لِلیان اوڈیرا بھی بیماری اور کمزوری کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ اوڈیرا نے گزشتہ سال ٹوکیو میں ہڈکنسن اور ہنٹر بیل کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔زیورخ ڈائمنڈ لیگ رواں سیزن کا دوسرا آخری مقابلہ ہوگا، جبکہ ڈائمنڈ لیگ کا فائنل 4 اور 5 ستمبر کو برسلز میں کھیلا جائے گا۔








