قومی اسمبلی کے اراکین نے ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی لوڈشیدنگ کے مسئلہ کوحل کرنے کیلئے جامع اقدامات کامطالبہ کیاہے۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سعد وسیم نے کہاکہ ان کے حلقہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ زیادہ ہے جس سے عوام تکلیف میں ہے،واپڈاکی پالیسیوں سے لوگوں کے مسائل مزید بڑھ رہے ہیں ،کسی ایک گھرانہ کی چوری پرپورے گائوں یاعلاقہ کی …
ایک گھرانہ کی چوری پرپورے علاقہ کی بجلی بندکرنے کے طریقہ کو تبدیل کرنا ضروری ہے، اراکین قومی اسمبلی کا لوڈشیدنگ کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے جامع اقدامات کا مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اراکین نے ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی لوڈشیدنگ کے مسئلہ کوحل کرنے کیلئے جامع اقدامات کامطالبہ کیاہے۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سعد وسیم نے کہاکہ ان کے حلقہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ زیادہ ہے جس سے عوام تکلیف میں ہے،واپڈاکی پالیسیوں سے لوگوں کے مسائل مزید بڑھ رہے ہیں ،کسی ایک گھرانہ کی چوری پرپورے گائوں یاعلاقہ کی بجلی بندکرنے کاطریقہ کارتبدیل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ نقصانات کومنیج کرنے کیلئے واپڈا بجلی چورکے خلاف نہیں جاتی بلکہ پورے علاقہ کی بجلی بند کر دی جاتی ہے، واپڈاکی پالیسی پر ایوان میں بحث کرائی جائے اورلوگوں کوریلیف دیا جائے، اس معاملہ پر چیئرکی رولنگ آنی چاہئے۔پی پی پی کے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ان کے حلقہ میں بھی ہے، اس مسئلہ کا جامع اور پائیدار حل تلاش کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے چینی برآمدکی گئی جس سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،اب چینی کی درآمد کے حوالہ سے فیصلے ہو رہے ہیں،اس معاملہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ایم کیو ایم کے رکن ارشد ووہرا نے کہا کہ کے الیکٹرک تین تین دن بجلی نہیں دے رہا، اس کا نوٹس لیا جائے۔








