اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کا بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
26 اگست کو اسلام آباد سرکل میں صبح 7 بجے سے 11 بجے تک آئی ٹی پارک، سکیمII، کند راجگان، کنگ حماد، چٹھہ بختاور جبکہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گھڑیال فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک جیل پارک1، کار چوک، محبوب شہید، پارک ویو، پنڈی بورڈ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک قدیر روڈ، افوش فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک فوارہ چوک فیڈر، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کاریالہ، میٹرو سٹی،
گرینڈ سٹی، بولانی، کھائی کلیاں فیڈرز، جبکہ جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان، صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری، 132 کے وی نیو واہ باہترموڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








