سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں زیتون کا پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ منگل کو اس تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں زیتون کا پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں زیتون کا پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ منگل کو اس تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ شجر کاری ماحول کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے شجر کاری کو فروغ دینا ہوگا، درخت موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اراکین پارلیمنٹ اور عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ زیتون کا تیل بہترین خوردنی تیل ہے، پاکستان کی آب و ہوا زیتون کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے، زیتون کی کاشت کو فروغ دے کر خوردنی تیل کے شعبے میں پاکستان خود کفیل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ معیشت کے فروغ کا ذریعہ ہے، حکومت اور عوام مل کر ملک کو سرسبز بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، صاف، صحت مند اور خوشحال پاکستان کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی فیصل امین کا زیتون کا پودا دینے پر شکریہ ادا کیا۔








