ایمرجنسی رسپانس کمیٹی نے حساس اضلاع میں امدادی وسائل کی پیشگی دستیابی اور ریسپانس اداروں کی آپریشنل تیاری یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے بروقت ارلی وارننگ اور عوام تک فوری معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا حساس اضلاع میں امدادی وسائل کی پیشگی دستیابی اور ریسپانس اداروں کی آپریشنل تیاری یقینی بنانے پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):ایمرجنسی رسپانس کمیٹی نے حساس اضلاع میں امدادی وسائل کی پیشگی دستیابی اور ریسپانس اداروں کی آپریشنل تیاری یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے بروقت ارلی وارننگ اور عوام تک فوری معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 16واں اجلاس یہاں منعقد ہوا جس میں مون سون 2026 کی صورتحال اور قومی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر کی مون سون صورتحال، موسمی پیش گوئی اور ہائیڈرولوجیکل صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آج ہونے والے 16 ویں اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کی۔ صوبائی حکام نے مون سون صورتحال، ریسکیو وسائل، ایمرجنسی سٹاک اور انخلا کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ اداروں نے اپنے علاقوں میں سیلابی صورتحال، نقصانات اور جاری ریسکیو و ریلیف اقدامات پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے حساس اضلاع میں امدادی وسائل کی پیشگی دستیابی اور ریسپانس اداروں کی آپریشنل تیاری یقینی بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں بروقت ارلی وارننگ اور عوام تک فوری معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
مون سون کے دوران تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر اور مسلسل رابطہ کاری برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔ کمیٹی نے حساس علاقوں میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مون سون کے دوران الرٹ اور مکمل آپریشنل تیاری برقرار رکھیں۔








