وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، خطے میں امن و استحکام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور پولیس افسران کے باہمی تربیتی پروگرامز (ٹریننگ) کو مزید مؤثر بنانے پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے منظم جرائم، منشیات کی روک تھام اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مثبت سفارتی کردار کو سراہا۔ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔

مزید خبریں