وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے سرانان میں 5 مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بے گناہ محنت کشوں کو نشانہ بنانا درندگی کی انتہا ہے، فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے …
وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلوچستان کے علاقے سرانان میں 5 مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے سرانان میں 5 مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بے گناہ محنت کشوں کو نشانہ بنانا درندگی کی انتہا ہے، فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ بے گناہ مزدوروں پر بزدلانہ حملہ بلوچستان میں تعمیر و ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے اور روزگار کے مواقع روکنے کی ناپاک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں مصروف نہتے مزدوروں کا خون بہانے والے دہشت گرد سفاک درندے ہیں اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔








