چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا نمل کا دورہ، تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پر بریفنگ

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کا دورہ کیا اور ریکٹر نمل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز، تحقیقی اقدامات، ادارہ جاتی ترقی اور جاری منصوبوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کا دورہ کیا اور ریکٹر نمل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز، تحقیقی اقدامات، ادارہ جاتی ترقی اور جاری منصوبوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے نمل کی جانب سے تعلیمی معیار، تحقیق، جدت اور ادارہ جاتی ترقی کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں معیار و جدت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

مزید خبریں