نااہل مودی کے زیراثر بھارت میں نظام صحت بھی تباہی سے دوچار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام علاج کیلئے دربدر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ناکام مودی حکومت نے معیشت کے مختلف شعبوں کی طرح نظام صحت کو بھی سنگین بحران کے حوالے کردیا۔ بھارتی جریدہ دی وائرنے پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے حقائق کے ذریعے بھارت میں نظام صحت کی بدحالی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔
نااہل مودی کے زیراثر بھارت میں نظام صحت بھی تباہی سے دوچار،عوام علاج کیلئے دربدر

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):نااہل مودی کے زیراثر بھارت میں نظام صحت بھی تباہی سے دوچار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام علاج کیلئے دربدر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ناکام مودی حکومت نے معیشت کے مختلف شعبوں کی طرح نظام صحت کو بھی سنگین بحران کے حوالے کردیا۔ بھارتی جریدہ دی وائرنے پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے حقائق کے ذریعے بھارت میں نظام صحت کی بدحالی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔
بھارتی جریدے دی وائر میں شائع پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق بیشتر بھارتی ریاستوں کے ضلعی اسپتالوں میں ماہرِ گردہ، ڈائیلاسز ٹیکنیشن اور یورولوجسٹ دستیاب نہیں ۔ بھارت کی کم از کم 29 ریاستوں اور وفاقی علاقوں کے کسی بھی ضلعی اسپتال میں ماہرِ امراض گردہ موجود نہیں۔ رپورٹ کے مطابق کئی بھارتی ریاستوں نے ضلعی اسپتالوں میں گردوں کے علاج کیلئے طبی عملے کی آسامیاں تک منظور نہیں کیں، بھارت کی13 سے 16فیصدنوجوان گردوں کے مرض میں مبتلا ہے، مگر تازہ ڈیٹا موجود نہیں ۔
انڈین ایکسپریس میں شائع لانسیٹ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نظام صحت غیر مساوی معیار، وسائل کے ناقص و غلط استعمال اورمالی تحفظ کے ناکافی انتظامات کا شکار ہے۔ ماہرین کے مطابق مودی سرکار نے صحت و تعلیم جیسے مسائل کی بجائے ہندوتوا کے ذریعے اقتدار مضبوط کرنے پر تمام تر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔








