اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جشن عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس رحمت کمیونٹی سنٹر گراؤنڈ جی سیون سے برآمد ہوگا جو جامع مسجد الرضا جی سیون، جامع مسجد الحبیب جی سیون تھری، گلی نمبر 55 اور سروس روڈ …
عید میلاد النبیﷺ، مرکزی جلوس کے لئے ٹریفک پلان جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جشن عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس رحمت کمیونٹی سنٹر گراؤنڈ جی سیون سے برآمد ہوگا جو جامع مسجد الرضا جی سیون، جامع مسجد الحبیب جی سیون تھری، گلی نمبر 55 اور سروس روڈ اقبال ہال سائیڈ سے ہوتا ہوا صدر، میلوڈی چوک، آبپارہ اور سہروردی روڈ سے سخی محمود دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔

ترجمان کے مطابق جلوس کے دوران ستارہ مارکیٹ سے اقبال ہال صدر روڈ، اقبال ہال سے سروس روڈ جی سیون تھری ون، فضل حق روڈ چائنہ چوک سے کلثوم پلازہ، شہداء چوک جی پی او چوک سے میلوڈی آبپارہ چوک اور آبپارہ چوک سے سہروردی روڈ سیونتھ ایونیو چوک تک ٹریفک کو مختلف مقامات پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سروس روڈ ڈاکخانہ سٹاپ، زیرو پوائنٹ، فیصل ایونیو، سیونتھ ایونیو، جناح ایونیو، شہید ملت روڈ اور سری نگر ہائی وے کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کیا جائے۔

ترجمان نے زیرو پوائنٹ اور راولپنڈی سے آنے والے شہریوں کو سیونتھ ایونیو، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جلوس کے دوران ٹریفک پلان پر عمل کریں اور مزید ٹریفک اپڈیٹس کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں جبکہ آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سنتے رہیں۔








