آر پی او سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس، ٹریفک حادثات میں کمی اور ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک حادثات میں کمی اور ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سرگودھا میں انسانی زندگی سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی

سرگودھا ۔ 25 اگست (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک حادثات میں کمی اور ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سرگودھا میں انسانی زندگی سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ٹریفک حادثات کی وجہ بننے والے ڈرائیورز، گاڑی مالکان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ٹریفک مینجمنٹ کےمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ضلعی سربراہان، ایس آر آئی بی، ایس پی آپریشنز سیف سٹی، سپیشل برانچ اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے سربراہان ، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز اور سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا نے شرکت کی۔ آر پی او نے ایس پی پٹرولنگ اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز کو مہلک حادثات میں انکوائری رپورٹ مرتب کرنے، ہیلمٹ اور ون وے کی خلاف ورزی پر کاروائی میں مزید تیزی لانے جبکہ بڑی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ایس پی آپریشنز سیف سٹی کے کیمروں کو جلد فعال کروانے کی ہدایت کی۔

 

مزید خبریں