مومن آباد پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار، 3کلو سے زائد گٹکا ماوا اورنقدی برآمد

مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3کلو سے زائد گٹکا ماوا اورنقدی برآمد کرلی

کراچی۔ 25 اگست (اے پی پی):مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3کلو سے زائد گٹکا ماوا اورنقدی برآمد کرلی۔

منگل کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے گرفتارملزم کاشف ولد نزاکت علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔