اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوا تو روس کے ساتھ تعلقات سنجیدہ اور پیشہ ورانہ ہوں گے، رافیل گروسی

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کہا ہے کہ اگر وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تو روس کے ساتھ ان کے تعلقات سنجیدہ اور پیشہ ورانہ ہوں گے۔

واشنگٹن ۔27اگست (اے پی پی):بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کہا ہے کہ اگر وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تو روس کے ساتھ ان کے تعلقات سنجیدہ اور پیشہ ورانہ ہوں گے۔

تاس کو انٹرویو دیتے ہوئے رافائل گروسی نے کہا کہ انہوں نے روس کے ساتھ بہت اچھے ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیے ہیں اور دونوں جانب باہمی احترام پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں روسی صدر ولادیمیر پوتن، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور روسی جوہری توانائی کارپوریشن روساٹوم کے سربراہ الیکسی لِخاچیف سے متعدد ملاقاتوں کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔رافیل گروسی نے کہا کہ روس کے ساتھ ان کے بہترین تعلقات ہیں اور اگر وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تو روس کے ساتھ تعاون انتہائی سنجیدہ اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر جاری رہے گا۔