ملتان اورمضافات میں موسم گرم ،مرطوب رہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم،مرطوب رہنے اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے

ملتان۔ 27 اگست (اے پی پی):ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم،مرطوب رہنے اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2 سینٹی گریڈاورکم سے کم 29.7سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

صبح آٹھ بجے ہوامیں نمی کانتاسب 72فیصد اورشام پانچ بجے49فیصدتھا۔کل جمعہ کے روز طلوع آفتاب صبح پانچ بجکر45منٹ پر اور غروب آفتاب شام چھ بجکر43 منٹ پرہوگا۔