پیڈل ورس کے زیر اہتمام، انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اورپاکستان پیڈل فیڈریشن کی زیرسرپرستی ایف آئی پی پرومیسز پیڈل کپ جمعرات سے ورس پیڈل کورٹ
ایف آئی پی پرومیسز پیڈل کپ شروع ہو گیا، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 41 ٹیموں کے 82 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پیڈل ورس کے زیر اہتمام، انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اورپاکستان پیڈل فیڈریشن کی زیرسرپرستی ایف آئی پی پرومیسز پیڈل کپ جمعرات سے ورس پیڈل کورٹ، کراچی میں شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 41 ٹیموں کے 82 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ میں 7 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور جونئیر کے مقابلے انڈر 12، انڈر 14، انڈر 16، انڈر 18 اور گرلز انڈر 18 شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 30 اگست کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ، ٹرافیاں، سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بھیجا جائے گا۔








