رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے سیکرٹری تعلیم بلوچستان لعل جان جعفر سے اہم ملاقات کی، جس میں گوادر کے مختلف تعلیمی مسائل
رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمن کی سیکرٹری تعلیم بلوچستان لعل جان جعفر سے ملاقات، گوادر میں تعلیمی مسائل سے متعلق بات چیت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے سیکرٹری تعلیم بلوچستان لعل جان جعفر سے اہم ملاقات کی، جس میں گوادر کے مختلف تعلیمی مسائل، سکولوں کی اپگریڈیشن اور ایس ایس ٹی اساتذہ سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے گوادر کے مختلف سکولوں کی اپگریڈیشن اور ایس ایس ٹی کے حوالے سے درپیش مسائل کو جلد حل کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔اس موقع پر تعلیم کے شعبے سے متعلق دیگر اہم امور بھی زیرِ بحث آئے۔ملاقات کے دوران بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری بھی موجود تھے۔








