بلوچستان حکومت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشت گرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر کردیں

بلوچستان حکومت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشت گرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر کردیں

کوئٹہ۔27اگست (اے پی پی):️بلوچستان حکومت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشت گرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے مطلوب خواتین سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ مطلوب خواتین کی نشاندہی میں مدد دینے یا اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔ان سے متعلق اطلاع حکومت بلوچستان کے مقررہ رابطہ نمبرز پر دی جا سکتی ہے۔

خواتین کا تعلق گوادر، جیونی اور تربت سے ہے، مطلوبہ خواتین میں حنیفاں بی بی ، عائشہ ، رقیہ ، حفصہ ، زہرہ ، امینہ بانی ، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔مطلوب آٹھ خواتین کے سر کی قیمتیں دس ،دس لاکھ جبکہ عزیزاں کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ مقرر کی گئی ہے۔یہ خواتین بلوچستان میں امن دشمن کارروائیوں میں ملوث اور سادہ لوح خواتین کو ورغلا کر بدامنی پھیلانے کے مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہیں۔

مزید خبریں