اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے بیگووالہ و گگڑ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ کیا ہے۔ جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال چوہدری عدنان بشیر وڑائچ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سمبڑیال ڈاکٹر تحسین انو
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا بیگووالہ و گگڑ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 27 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے بیگووالہ و گگڑ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ کیا ہے۔ جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال چوہدری عدنان بشیر وڑائچ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سمبڑیال ڈاکٹر تحسین انور، نمائندہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد اور انچارج ریسکیو 1122 سمبڑیال محمد عاصم کے ہمراہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس بیگووالہ اور گگڑ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں انتظامی امور اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے آگ بجھانے والے آلات، حاضری رجسٹر، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور دیگر ضروری انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی، نظم و ضبط، حفاظتی اقدامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔








