بھارت اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ ڈرا، تین میچوں کی سیریز 1-0 سے بھارت کے نام

نئی دہلی۔ 6 دسمبر (اے پی پی) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، تین میچوں کی سیریز 1-0 سے بھارت کے نام رہی، سری لنکن ٹیم نے میچ کے پانچویں اور آخری روز 410 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 299 رنز بنائے، دھانن جایا ڈی …

نئی دہلی۔ 6 دسمبر (اے پی پی) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، تین میچوں کی سیریز 1-0 سے بھارت کے نام رہی، سری لنکن ٹیم نے میچ کے پانچویں اور آخری روز 410 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 299 رنز بنائے، دھانن جایا ڈی سلوا اور روشن سلوا نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو شکست سے بچایا بلکہ بھارت کی جیت کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا، دھانن جایا 119 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روشن سلوا 74 اور ڈکویلا 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ویرات کوہلی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دہلی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے 31 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کیلئے مزید 379 رنز درکار تھے، دن کے چھٹے اوور میں جدیجہ نے اینجلو میتھیوز کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، 35 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد دھانن جایا ڈی سلوا اور کپتان دنیش چندیمل نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ میں 112 قیمتی رنز جوڑ کر سکور 147 تک پہنچا دیا

مزید خبریں

Leave a Reply