وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے
وزیراعلی مریم نوازکی بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پرمبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔28اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے آزاد جموں و کشمیر کے ارکان اسمبلی اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے قائد محمد نواز شریف کی بے مثال بصیرت سے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوئی۔
وزیراعلی نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔








