وزیرِ اعلی پنجاب کا نیپال میں شدید سیلاب کے باعث انسانی جانوں واملاک کے نقصان پر اظہارافسوس

وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے نیپال میں طوفانی بارشوں، شدید سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے

لاہور۔28اگست (اے پی پی):وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے نیپال میں طوفانی بارشوں، شدید سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے نیپالن متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اورکہا کہ نیپال میں شدید بارشوں وسیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی تکلیف دہ ہے

مشکل گھڑی میں پنجاب کے عوام مصیبت زدہ نیپالی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیپال کے متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں،انسانی ہمدردی کے تحت پنجاب حکومت نیپال حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔