ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال میں کسی بھی ناگہانی صورتحال اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیاریوں کو جانچنے کی غرض سے ایمرجنسی موک ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد کیا گیا

ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال میں کسی بھی ناگہانی صورتحال اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیاریوں کو جانچنے کی غرض سے ایمرجنسی موک ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد کیا گیا

سیالکوٹ ۔ 28 اگست (اے پی پی):ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال میں کسی بھی ناگہانی صورتحال اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیاریوں کو جانچنے کی غرض سے ایمرجنسی موک ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔ موک ایکسرسائز میں اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد احسن ہاشمی, محمد عاصم انچارچ ریسکیو 1122 سمیت ہسپتال انتظامیہ، طبی عملے اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔

موک ایکسرسائز کے دوران ہنگامی صورتحال میں اداروں کے باہمی رابطے، فوری رسپانس، مریضوں کی بروقت منتقلی اور طبی امداد کی فراہمی سمیت ایمرجنسی سے نمٹنے کے انتظامات کا عملی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کے تحفظ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ایسی مشقیں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں۔