پی ایف اے کی کارروائی، غیر قانونی مذبع خانہ اور جوس فیکٹری سیل، تین من ناقص گوشت اور 5 سو لیٹر جوس برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے سرگودھا اور کوٹمومن میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی مذبع خانہ اور جوس فیکٹری کے خلاف کاروائی میں تین من ناقص گوشت اور 5 سو لیٹر ناقص تیار کردہ جوس برآمد کے مذبح خانہ اور فیکٹری سیل کر دی

سرگودھا ۔ 29 اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے سرگودھا اور کوٹمومن میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی مذبع خانہ اور جوس فیکٹری کے خلاف کاروائی میں تین من ناقص گوشت اور 5 سو لیٹر ناقص تیار کردہ جوس برآمد کے مذبح خانہ اور فیکٹری سیل کر دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرورکی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی ٹیموں نے سرگودھا شہر اور تحصیل کوٹمومن میں غیر قانونی اور ملاوٹی عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناقص گوشت اور جوس تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سرگودھا کی نواحی تحصیل کوٹ مومن اور سرگودھا کے علاقہ ملت آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی مذبع خانہ پکڑ لیا اور موقع سے 3 من سے زائد ناقص گوشت کو تلف کر دیا گیا اور مذبح خانہ سیل کر دیا۔ اس کے علاوہ کوٹمومن میں 500 لیٹر معروف برانڈ کے نقلی جوسس کو بھی تلف کردیا گیا اور فیکٹری سیل کر دی۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے دونوں یونٹس کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں تاکہ اس قسم کے ملاوٹی عناصر سے عوام کو بچایا جا سکے۔