صدر مملکت کی یومِ فتح کے موقع پر ترک ہم منصب اور عوام کو مبارکباد
صدر مملکت کی یومِ فتح کے موقع پر ترک ہم منصب اور عوام کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ فتح کے موقع پر ترک ہم منصب رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے۔
اتوار کو ایکس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخ، ایمان اور باہمی تعاون کے گہرے رشتوں پر مبنی منفرد اور پائیدار تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 30 اگست 1922 کی عظیم فتح ترکیہ کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے اور اس امر پر اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید فروغ پاتے رہیں گے۔صدرِ مملکت نے صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کے لیے مسلسل امن، خوشحالی اور کامیابی کی دعا کی۔








