دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 82 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 82 ہزار 100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 22 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 95 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 400 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 72 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 37 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 29 ہزار 500 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 98 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 79 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 58 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 44 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 8 ہزار 800 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 98 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 46 ہزار 200 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 58 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار 700 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 28 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 600 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 46 ہزار کیوسک اور اخراج 31 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1219.30 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.534 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








