راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):راول ڈیم کے سپل ویز کل(پیر کو ) صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اتوار کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق راول ڈیم کا لیول 1751.40 فٹ پر پہنچ چکا ہے۔

کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے ۔ کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔ عوام سے التما س ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں