گالف کی دنیا کے نمبر ون کھلاڑی سکاٹی شیفلر نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری بار فیڈیکس کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
ٹائیگر ووڈز کا 25 سالہ ریکارڈ پاش پاش،سکاٹی شیفلر نے دوسری بار فیڈیکس کپ جیت لیا
اٹلانٹا۔31اگست (اے پی پی):گالف کی دنیا کے نمبر ون کھلاڑی سکاٹی شیفلر نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری بار فیڈیکس کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
بی بی سی کے مطابق اٹلانٹامیں کھیلے گئے پی جی اے ٹور کے سیزن کے آخری ٹورنامنٹ، ٹور چیمپئن شپ میں آخری روز سکاٹی شیفلر نے تین سٹروکس کے خسارے کو ختم کرتے ہوئے شاندار واپسی کی اور 4 انڈر 66 کا کارڈ کھیلا۔ اس کامیابی کے ساتھ سکاٹی شیفلر کو ایک کروڑ ڈالر کا انعام ملا، جس کے بعد وہ 130.4 ملین ڈالر کی مجموعی انعامی رقم کے ساتھ پی جی اے ٹور کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والے گولفر بن گئے ہیں اور انہوں نے ٹائیگر ووڈز کا گزشتہ 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
سکاٹی شیفلر، ٹائیگر ووڈز اور روری میکالروے کے بعد ایک سے زیادہ بار یہ کپ جیتنے والے دنیا کے تیسرے گولفر بھی بن گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز ناروے کے وکٹر ہولینڈ اور امریکاکے رائن جیرارڈ دونوں 72 کا کارڈ کھیل کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے جبکہ انگلینڈ کے ایلکس فٹزپیٹرک اور شمال آئرلینڈ کے روری میکالروے 11 انڈر کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر رہے۔









