:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کا پیر کے روز موضع ساہمل تحصیل بھوآنہ کا دورہ، دریائی کٹائو کا جائزہ اور مکینوں سے ملاقات کی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا موضع ساہمل تحصیل بھوآنہ کا دورہ، دریائی کٹائو کا جائزہ لیا
لاہور۔31اگست (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کا پیر کے روز موضع ساہمل تحصیل بھوآنہ کا دورہ، دریائی کٹائو کا جائزہ اور مکینوں سے ملاقات کی۔
ترجمان کیمطابق چیف انجینئر محکمہ انہار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چنیوٹ،اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ،ریسکیو1122 اور محکمہ پلاننگ کے افسران بھی موقع پر موجودتھے ۔اس موقع پر محکمہ انہار نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کوحفاظتی اسٹڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی جی محمد سیف انور جپہ نے علا قہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موضع ساہمل پر اسٹڈ کی تعمیر کے لئے فنڈز منظور ہوچکے ہیں، اور جلد تعمیراتی کام شروع ہوگا۔ساہمل کے مکینوں کے مسائل کا ادراک ہے اسی مقصد کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر کٹا روکنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیف انور جپہ نے کہا کہ علاقہ اور مکینوں کے تحفظ اور اس مسئلہ کے مستقل حل کے لئے فلڈ پروٹیکشن بند کی تعمیر کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی،اور پانی کا رخ موڑنے کے لئے قابل عمل دیگر آپشنز پر بھی عمل کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون اور رابطہ کاری کے ذریعے دریائی کٹا وکے تدارک کے لئے کام کریں،جبکہ آباد یوں اور انفراسٹرکچر کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دریائی کٹا وکے لئے جاری اقدامات بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے۔ اس موقع پرموضع ساہمل کے مکینوں نیاسٹد کیلئے فنڈز کی منظوری پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ بھی اداکیا۔









