صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ملائیشیا کے یومِ آزادی کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے69ویں یومِ آزادی کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے69ویں یومِ آزادی کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم کے نام اپنے تہنیتی خط میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا مشترکہ اقدار، مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، دفاع، ثقافت اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ صدرآصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں مزید فروغ پائے گا۔ انہوں نے ملائیشیا کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملائیشیا کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے تسلسل کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں