وائلڈ لائف رینجرز کا کریک ڈائون،فالکن، بٹیر اور تیتر کی غیر قانونی نیٹنگ پر 17ملزمان کا چالان

وائلڈ لائف رینجرز خانیوال ، وہاڑی، چکوال اور رحیم یار خان نے فالکن ، بٹیراور تیتر کی غیر قانونی نیٹنگ کرنے پر 17ملزمان کا چالان کر کے 16کو مبلغ 5لاکھ 10ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کیا ، 1ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ۔

لاہور۔31اگست (اے پی پی):وائلڈ لائف رینجرز خانیوال ، وہاڑی، چکوال اور رحیم یار خان نے فالکن ، بٹیراور تیتر کی غیر قانونی نیٹنگ کرنے پر 17ملزمان کا چالان کر کے 16کو مبلغ 5لاکھ 10ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کیا ، 1ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ۔

ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن رائے زاہد علی خان کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز ضلع خانیوال نے فالکن اور بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ کرنے پر فالکن کے 3شکاریوں کو مبلغ 2لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کر کے کیس نمٹا دیے جبکہ بٹیر نیٹنگ میں ملوث 1ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔اس طرح کی بعض کامیاب کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع چکوال مرزا عابد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات سے بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ کے لیے نصب 9نیٹنگ گیئرز قبضہ میں لے کر تمام ملزمان کا چالان کیا اور انہیں مجموعی طور پر مبلغ 1لاکھ60ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کر کے کیس نمٹا دیے۔ ایسی ہی چند دیگر کامیاب کارروائیوں کے درمیان ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولپور ریجن مجاہد کلیم کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع رحیم یار خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل خان پور سے بٹیر اور تیتر کی غیر قانونی نیٹنگ میں مشغول 4شکاریوں کو گرفتار کر کے انہیں مبلغ 1لاکھ50ہزارروپے جرمانہ عائد کر کے کیس نمٹا دیے۔