بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے،بلوچستان کےعلاقےواشک پلانتک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری، 2دہشت گرد جہنم واصل

مزید خبریں
راولپنڈی ۔31اگست (اے پی پی):بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے،بلوچستان کےعلاقےواشک پلانتک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہنم واصل دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے،کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمدہوا،برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔







