ایس این جی پی ایل کی کارروائیاں، گیس چوری اور غیر قانونی استعمال پر چار میٹرز منقطع

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس چوری اور دیگر خلاف ورزیوں پر چار گیس میٹرز منقطع کر دیئے

ملتان ۔ 31 اگست (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس چوری اور دیگر خلاف ورزیوں پر چار گیس میٹرز منقطع کر دیئے۔پیر کو ترجمان کے مطابق جنرل منیجر کی ہدایت پر ایس این جی پی ایل کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چارگیس میٹرز منقطع کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو میٹرز جو کنزیومر نے اتار کر رکھے تھے ریکور کر لئے گئے ، دو میٹرز کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیے گئے۔یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف گیس چوری کا خاتمہ ہے بلکہ گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل فراہمی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ بھی شامل ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ تمام صارفین کو محفوظ، معیاری اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

 

مزید خبریں