کرپشن میں ملوث 37 پولیس اہلکار معطل،سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے کرپشن میں ملوث پولیس افسران و ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 37 اہلکاروں کو معطل اور کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر کرنے کے احکامات جاری کر دیے

لاہور۔31اگست (اے پی پی):ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے کرپشن میں ملوث پولیس افسران و ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 37 اہلکاروں کو معطل اور کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ترجمان کے مطابق معطل ہونے والے افسران و ملازمین میں11 سب انسپکٹرز، 14 اے ایس آئیز،6 ہیڈ کانسٹیبلز اور6 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ تمام افسران و ملازمین مختلف تھانوں میں تعینات تھے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ معطل افسران و ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثر میکانزم موجود ہے، کرپشن کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سید ذیشان رضا نے کہا کہ محنتی، قابل اور ایماندار پولیس ملازمین محکمے کا اثاثہ ہیں، جبکہ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

 

مزید خبریں