وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سےبونیر کے تمباکو کاشتکاروں کے وفد نے ملاقات کی۔تر جمان وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے مطابق وفد نے بونیر کے تمباکو کاشتکاروں کو درپیش مسائل اور فصل کی عدم خریداری پر وزیراعلیٰ کوبریفنگ دی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بونیر کے تمباکو کاشتکاروں کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 31 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سےبونیر کے تمباکو کاشتکاروں کے وفد نے ملاقات کی۔تر جمان وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے مطابق وفد نے بونیر کے تمباکو کاشتکاروں کو درپیش مسائل اور فصل کی عدم خریداری پر وزیراعلیٰ کوبریفنگ دی۔وزیراعلیٰ کی پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین کے ساتھ اجلاس میں تمباکو کاشتکاروں کے دو مقامی نمائندوں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمباکو کی تیار فصل کی بروقت خریداری کا معاملہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو کی خریداری کا کوٹہ بڑھانے کا معاملہ بھی متعلقہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمباکو کی خریداری کا عمل تیز اور کاشتکاروں کو ممکنہ مالی نقصان سے بچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمباکو کاشتکاروں کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، ضرورت پڑنے پر قانونی فریم ورک میں ترامیم بھی کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بونیر کے تمباکو کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے پائیدار حل اور انسانی ترقی میں سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے پائیدار حل پر یقین رکھتی ہے۔








