چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کی زیر صدارت مربوط بیماریوں کی نگرانی اور بروقت ردعمل کے نظام کو مزید وسعت دینے سے متعلق تربیتی سیشن منعقد ہوا
سیالکوٹ،مربوط بیماریوں کی نگرانی،بروقت ردعمل کے نظام کو مزید وسعت دینے بارے تربیتی سیشن

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 31 اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کی زیر صدارت مربوط بیماریوں کی نگرانی اور بروقت ردعمل کے نظام کو مزید وسعت دینے سے متعلق تربیتی سیشن منعقد ہوا۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تربیتی سیشن کا مقصد پنجاب کے ٹیچنگ اور بڑے ہسپتالوں میں بیماریوں کی موثر نگرانی، بروقت تشخیص، رپورٹنگ اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے نظام کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
تربیتی سیشن میں شرکا کو آئی ڈی ایس آر کے دائرہ کار میں بیماریوں کی نگرانی، معلومات کے بروقت تبادلے، کیس رپورٹنگ، بیماریوں کے پھیلائو کی روک تھام ، بیماریوں کی بروقت نشاندہی اور موثر ردعمل کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر، ماسٹر ٹرینرز، علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ، گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔








