آرسنل کی آسٹن ویلا کے خلاف 0-1 سے فتح، مائیکل آرٹیٹا نے کہا کہ وہ ٹیم کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے

آرسنل کے منیجر مائیکل آرٹیٹا نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی کلب ٹرانسفر مدت ختم ہونے سے قبل ٹیم کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آخری روز بھی کسی نئے کھلاڑی کی شمولیت کا امکان موجود ہے۔

لندن۔1ستمبر (اے پی پی):آرسنل کے منیجر مائیکل آرٹیٹا نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی کلب ٹرانسفر مدت ختم ہونے سے قبل ٹیم کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آخری روز بھی کسی نئے کھلاڑی کی شمولیت کا امکان موجود ہے۔

ای ایس پی این کے مطابق آرسنل نے انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی تھی ۔ میچ کا واحد گول بوکایو ساکا نے 59ویں منٹ میں کیا، جس کی بدولت آرسنل ان 4 ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے سیزن کے ابتدائی 2 میچوں میں مکمل 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آرسنل حملہ مضبوط بنانے کے لیے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ارجنٹائنی فارورڈ جولیان الواریز کو مرکزی ہدف بنا رہا ہے، جبکہ لیون کے میلک فوفانا سمیت دیگر کھلاڑیوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مائیکل آرٹیٹا نے کہا کہ وہ ٹیم کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے اور ٹرانسفر ونڈو بند ہونے تک اس حوالے سے کوششیں جاری رہیں گی۔انہوں نے آسٹن ولا کے خلاف کامیابی کو گزشتہ سیزن میں اسی میدان پر ہونے والی 1-2 کی شکست کا ردعمل بھی قرار دیا۔ مائیکل آرٹیٹا کے مطابق گزشتہ شکست کی یاد کھلاڑیوں کے ذہن میں موجود تھی، جسے اس مرتبہ اضافی توانائی اور عزم میں تبدیل کیا گیا۔مائیکل آرٹیٹا نے کہا کہ آسٹن ولا کے خلاف میچ انتہائی مشکل تھا، تاہم آرسنل نے دباؤ برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل پر اپنی گرفت بھی برقرار رکھی، جس پر وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔