مریضوں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے مو ثر انتظامات یقینی بنائے جائیں،خواجہ سلمان رفیق

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ انہوں نے مفت ادویات پروگرام، فائر سیفٹی انتظامات،ایف آئی سی میں فائر ہائیڈرنٹس اور دیگر فائر سیفٹی انتظامات کاجائزہ لیا اور اطمینان کا اظہارکیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی پروگرام برائے امراض قلب کامیابی سے جاری ہے۔

لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ انہوں نے مفت ادویات پروگرام، فائر سیفٹی انتظامات،ایف آئی سی میں فائر ہائیڈرنٹس اور دیگر فائر سیفٹی انتظامات کاجائزہ لیا اور اطمینان کا اظہارکیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی پروگرام برائے امراض قلب کامیابی سے جاری ہے۔کارڈیک پروگرام کے تحت سرجریز کی ویٹنگ لسٹ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،اب تک مفت ادویات پروگرام کے تحت لاکھوں مریضوں کو ان کے گھروں میں ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ مریضوں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے مو ثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔خواجہ سلمان رفیق نے ایف آئی سی میں ریسکیو 1122 کے پانچ روزہ ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ریسکیو 1122 کے ٹریننگ سیشن میں طبی عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت اقدام کے تحت اب تک 1500 سے زائد بچوں کی کارڈیک سرجری کی جاچکی ہے۔

دو مراحل میں 1200 سے زائد بالغ مریضوں کی ہارٹ سرجری کامیابی سے مکمل کی جاچکی ہے۔ایم ایس ایف آئی سی نے کہاکہ 2025 سے اب تک فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام زیرِ التوا ہارٹ سرجری مکمل کرلی گئی ہیں۔ایف آئی سی میں اب کارڈیک سرجری کے لیے کوئی ویٹنگ لسٹ موجود نہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے صحت اقدامات سے دل کے مریضوں کو بروقت اور جدید علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں