نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے مفید اور تعمیری ملاقات کی۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو 2026-27 کے لئے تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ کے دوران پاکستان کی ترجیحات اور مجوزہ حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے مفید اور تعمیری ملاقات کی۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو 2026-27 کے لئے تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ کے دوران پاکستان کی ترجیحات اور مجوزہ حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی ترجیحات کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سیکرٹریٹ پاکستان کی ترجیحات کو آگے بڑھانے میں مکمل تعاون کرے گا۔دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی چیئرمین شپ کے دوران قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا اور مشترکہ کوششوں میں مؤثر تعاون و رابطہ کاری جاری رکھی جائے گی۔ملاقات میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے لئے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد فیصل بھی شریک تھے۔







