ناران،وادی کاغان میں ہفتہ صفائی مہم میں سیاحتی مقامات پر صفائی،سپرے اور آگاہی اقدامات جاری

ناران،وادی کاغان میں ہفتہ صفائی مہم میں سیاحتی مقامات پر صفائی،سپرے اور آگاہی اقدامات جاری

ناران۔ 01 ستمبر (اے پی پی):وادی کاغان میں ہفتہ صفائی مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شیراز خان کی نگرانی میں کے ڈی اے کا صفائی عملہ مختلف سیاحتی مقامات پر صفائی ستھرائی میں مصروف ہے۔

عملے نے مختلف مقامات سے کچرا اٹھا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ ڈینگی اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اسپرے بھی کیا گیا۔کے ڈی اے کے مطابق سیاحوں اور مقامی افراد میں صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔

ڈی جی کے ڈی اے نے عملے کو وادی کے تمام اہم سیاحتی مقامات پر صفائی کا عمل مسلسل اور موثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔